حکومت بنا کر پنجاب کی خواتین کے لئے بھی غربت کے خاتمے کے SRSO جیسے منصوبے شروع کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ کی طرز پر غربت کے خاتمے کے پروگرام کے اجرا سے پنجاب کی خواتین معیشت میں فعال کردار ادا کریں گی، خواتین اراکین سے گفتگو

جمعہ 10 ستمبر 2021 00:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بنا کر پنجاب کی خواتین کے لئے بھی غربت کے خاتمے کے SRSO جیسے منصوبے شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع رحیم یار خان کے شعبہ خواتین کی عہدیداران نے ملاقات کی جس میں مخدوم احمد محمود، سید یوسف رضا گیلانی اور فیصل کریم کنڈی موجود تھے ۔

حکومت بنا کر پنجاب کی خواتین کے لئے بھی غربت کے خاتمے کے SRSO جیسے منصوبے شروع کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کی طرز پر غربت کے خاتمے کے پروگرام کے اجرا سے پنجاب کی خواتین معیشت میں فعال کردار ادا کریں گی، خواتین کے معاشی کردار کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شازیہ عابد، نوشابہ، صائمہ گیلانی، نوشین ہاشمی، زبیدہ زیبا ظفر، منیزہ عرفان، آسیہ کنول و دیگر نے ملاقات کی۔