لاہور: موسلادھار بارش سے بارش کا پانی مختلف علاقوں میں گھروں میں داخلہ مکینوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ہفتہ 11 ستمبر 2021 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ جس کے باعث گھروں کے مکینوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان گھروں کے برتن اور دیگر اشیاء پانی میں تیرتی ہوئی دکھائی دئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر کے جن علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا ان میں اقبال ٹائون، الحمد کالونی، نیلم بلاک، خبیر بلاک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

جن کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی مختلف حکومتوں نے گزشتہ 45 سال کے دوران اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ ہر سال بارش ہوتی اور ہر سال ہی بارش کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سیوریج سسٹم پرانا اور ناکارہ ہوچکا ہے۔