حکومت کاروباری برادری کے مسائل سے آگاہ ہے ، تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،عثمان ڈار
سیالکوٹ ملک کا ایک اہم معاشی مرکز اور مکمل طور پر برآمد ی شہر ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کر رہی ہے، تاجروں سے خطاب
ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:59
(جاری ہے)
برآمدات کے فروغ کے راستے سے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان سالانہ 2.5 بلین امریکی ڈالر کما کر قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان نے سیلف ہیلپ کی بنیاد کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ اور ایئر سیال جیسے کے دو میگا پراجیکٹ مکمل کر کے ایک سنہری تاریخ لکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ترقی پسند اور ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے سیاست میں آیا۔انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ سیالکوٹ بزنس کونسل قائم کریں اور اس کاروباری کونسل کا پہلا ایجنڈا یہ رکھا جائیکہ سیالکوٹ کی برآمدات کو 2.5 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کیسے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج ،صاف پانی کی فراہمی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ٹریفک مینجمنٹ اور پارکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔سیالکوٹ شہر میں پانی کی فراہمی ، پارکوں کی اپ گریڈیشن اور سیوریج کے منصوبوں کا میگا پراجیکٹ سیالکوٹ شہر کے لوگوں کو اپ گریڈ اور جدید میونسپل سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے 30 اگست سے دن اور رات کی شفٹوں میں کام شروع ہو چکا ہیاور کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔کسی بھی منصوبے پر عثمان ڈار کے نام کی تختی نہیں لگے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کشمیر روڈ انڈر پاس کی منظوری دے دی ہے اوراس پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ16 ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز تعمیر کی جائے گی۔ سیالکوٹ میں ایک ہزار ایکڑ پر خصوصی اقتصادی زون قائم ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 6 ارب کی لاگت سے 1000 بیڈز پر مشتمل جدید ترین ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمن آباد روڈ پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے لیے حکومت نے 3.5 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ تا کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس کی لاگت 27.8 ارب روپے ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر اقبال کے شہری براہ راست مستفید ہوں گے اور یہ منصوبے حقیقی طور پر گیم چینجر ثابت ہوں گے۔سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے لاک ڈان کے دوران سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوان امور محمد عثمان ڈار کی خدمات کو سراہا۔تقریب میں صوبائی وزیر خصوصی تعلیم پنجاب چوہدری محمد اخلاق ، وزیر مذہبی امور آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا ، سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے رہنما ریاض الدین شیخ ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قیصر اقبال بریار ، چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی ، چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ شیخ نوید اقبال ، چیئرمین سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان ذیشان طارق ، چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون رضا منیر ، چیئرمین پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل محبوب ، وائس چیئرمین ایئرسیال عمر میر ، وائس چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ا ئر پورٹ چوہدری سرفراز احمد بھٹی اور سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.