کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا آر ٹی ایس نہ بیٹھے تو ووٹ چور نہیں جیت سکتے، مریم اور نگزیب

آٹا،چینی،بجلی،گیس، دوائی چوری،مہنگائی، بے روزگاری ، غربت،نااہلی اور کرپشن کی مجرم پی ٹی آئی کو عوام مسترد کر چکے ہیں، فواد چوہدری کو جواب

پیر 13 ستمبر 2021 14:25

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا آر ٹی ایس نہ بیٹھے تو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ آر ٹی ایس نہ بیٹھے تو ووٹ چور نہیں جیت سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آٹا،چینی،بجلی،گیس، دوائی چوری،مہنگائی، بے روزگاری ، غربت،نااہلی اور کرپشن کی مجرم پی ٹی آئی کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے ٹویٹ عوامی حقیقت بدل نہیں سکتے