
جامعہ کراچی، تحقیقی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف سینٹرل اینڈویسٹ ایشین اسٹڈیز کی تنظیم نوکی تقریب
منگل 14 ستمبر 2021 00:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ادارے کی جنرل باڈی نے اس ادارے کے عہدیداران کو دوبارہ منتخب کیا جس کے مطابق ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی کو صدر،ڈاکٹر جعفر احمد کو نائب صدر،سیکریٹری کے لئے ڈاکٹر نسرین افضل جبکہ خازن کے لئے سلطان چائولہ اور جوائنٹ سیکریٹری کے لئے ڈاکٹر حنا کو منتخب کیا گیا۔
علاوہ ازیں مجلس عاملہ کے پانچ منتخب اراکین میں ڈاکٹر نورین مجاہد،ڈاکٹر سہیل شفیق،ڈاکٹر دانش پیرزادہ ،ڈاکٹر جاوید حیسن اور ڈاکٹر رضا کاظمی شامل ہیں۔واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے قیام میں پاکستان کی نامورعلمی شخصیات نے کردار اداکیا جس میں ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی، ڈاکٹر ابوللیث صدیقی،ڈاکٹر ریاض الاسلام ،حکیم محمد سعید اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی کے نام قابل ذکرہیں۔ڈاکٹر ریاض الاسلام کی نظامت میں اس ادارے نے شعبہ تاریخ کے ایک کمرے سے اس کا آغاز کیا اور بہت جلد دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہوا۔ڈاکٹر این میری شمل اور پیر حسام الدین راشدی جیسی شخصیات نے اس ادارے کے تعاون سے گراں قدرتحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیں ۔ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضاصدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی تشکیل نو وقت کی اہم ضرورت ہے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ادارے کی اہمیت دوگنی ہوگئی ہے ۔یہ ادارہ شعبہ تاریخ،بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات کے طالب علموں کو ایک اچھا ماحول اور لائبریری فراہم کرے گا۔معروف ماہر سماجی علوم ڈاکٹر جعفر احمد نے انسٹی ٹیوٹ کی علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی معاونت کے بغیر اس ادارے کا دوبارہ شعبہ تاریخ کے اسی کمرے سے فعال ہونا ممکن نہیں تھا جس میں ڈاکٹر ریاض الاسلام نے چاردہائیوں تک تحقیقی سرگرمیاں رکھیں ۔انہوں نے شعبہ تاریخ کے تمام اساتذہ کو بھی مبارک باد دی ۔اسی ادارے کا دوبارہ شعبہ تاریخ میں فعال ہونے سے نہ صرف شعبہ ہذا بلکہ پوری کلیہ فنون وسماجی علوم میں تحقیق کا ماحول پیداہوگااور کلیہ ہذا کو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء کے مختلف موضوعات پر کانفرنسزاور سیمینارز کے انعقاد میں مددملے گی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک و انٹر پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں،اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.