احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی

منگل 14 ستمبر 2021 20:44

احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

سابق سیکریٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئی ہیں۔ احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے لیے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ کرپشن ریفرنس میں 6 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔