Live Updates

تحریک انصاف ملک گیر جماعت نہیں بلکہ رسہ گیر جماعت ہی: عظمیٰ بخاری

منگل 14 ستمبر 2021 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت نہیں بلکہ رسہ گیر جماعت ہے۔عثمان بزدار اپوزیشن کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں تحریک انصاف کو تاریخی مار پڑی ہے۔تحریک انصاف کی شکست کی سب سے بڑی وجہ عمران خان ڈلیور نہ کرنا اور مہنگائی کنٹرول نہ کرنا ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو اس سے زیادہ مار پڑنے والی ہے۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن نے ثابت کردیا پنجاب آج بھی مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے۔2018میں بھی مسلم لیگ(ن) کی سب سے زیادہ پنجاب میں سیٹیں تھیں لیکن ایک وٹس ایپ وزیراعلیٰ کو پنجاب کے عوام پر مسلط کیا۔عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا جعلی تبدیلی کے سمندر برد ہونے کا وقت قریب ہے۔اس فصلی بٹیرے آہستہ آہستہ اپنے گھونسلوں کی طرف واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں ۔علیم خان کا مستعفی ہونا سب سے بڑا عثمان بزدار پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے۔ان کے علاوہ جلد دیگر حکومتی لوگ بھی اڑان بھرنے کا تیار ہیں۔جسطرح جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کی حکومت بنائی اسی طرح ختم ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات