
سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خط
نواز شریف نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی خیریت دریافت کی، نواز شریف کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار، ذرائع
دانش احمد انصاری
منگل 14 ستمبر 2021
20:47

(جاری ہے)
ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا تھا کہ مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ جب پوری قوم ان کے لیےجلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔ اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ میری حالت بہتر ہو رہی ہے اور مجھے باقاعدگی سے مصنوعی آکسیجن لینے کی ضرورت نہیں رہی۔بعض اوقات ڈاکٹرز محسوس کرتے ہیں تو مجھے آکسیجن دیے دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ایک ٹیم پیر (آج) کو مکمل معائنہ کرے گی جس کی بنیاد پر میرے گھر جانے یا ہسپتال میں رکنے کا فیصلہ ہوگا۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق 85 سالہ کووڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد 26 اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز اسپتال میں داخل ہوئے جہاں سے انہیں راولپنڈی کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔کچھ دنوں قبل ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ بعض ناشکرے لوگوں نے میری موت کی جعلی خبریں چلائی ہیں لیکن میں اپنے چاہنے اور محبت کرنے والوں سمیت پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں ابھی زندہ ہوں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا کیونکہ انفیکشن کی وجہ سے اس کی صحت خراب ہوگئی تھی۔ تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں جلد ہی گھر منتقل کرنے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.