مختلف سرکاری و نجی لاء کالجز میں ہونے والے 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سیمسٹر امتحانات 30 ستمبر 2021ء سے منعقد کرانے کا اعلان

بدھ 15 ستمبر 2021 00:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) ناظم امتحانات (سیمسٹر) جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے مختلف سرکاری و نجی لاء کالجز میں ہونے والے 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کے سیمسٹر امتحانات 30 ستمبر 2021ء سے منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹائم ٹیبل بھی جاری کر دیا گیا ہے، ناظم امتحانات کے مطابق انڈس کالج آف لا حیدرآباد، سندھ لاء کالج حیدرآباد، جناح لاء کالج حیدرآباد، سندھ مہران لاء کالج جامشورو، ایوریسٹ لاء کالج حیدرآباد، میرپورخاص لاء کالج میرپورخاص، پی آئی بی لاء کالج دادو،قاضی میاں احمد قریشی لاء کالج مورو اور فیض محمد سہتو لاء کالج کنڈیارو کاامتحانی سینٹر ایس بی بی لاء کالج نوشہروفیروز ہوگا جبکہ شان آسی لاء کالج ٹنڈو آدم و علی لاء کالج سانگھڑ کا امتحانی مرکز شان آسی لاء کالج ہوگا، اسی طرح مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ لاء کالج ہالا اور قائداعظم لاء کالج نواب شاہ کے امتحانی مراکرز اپنے ملحقہ کالجز میں ہی ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔