
حکومت کا اسلام آباد میں بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی دارلحکومت میں 873 ملین لاگت سے بس سروس منصوبے سمیت اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی گئی، ذرائع
دانش احمد انصاری
منگل 14 ستمبر 2021
22:15

(جاری ہے)
اس کے علاوہ اجلاس میں سینی ٹیشن کو جدید مشینری مہیا کرنے کے لئے 689 ملین لاگت کی منظوری دی گئی۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں ایم پی او ڈرایکٹریٹ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے 401 ملین لاگت سے جدید مشینری خریدنے کی منظوری دی گئی۔مزید یہ کہ اتاترک ایونیو، جی فائیو، جی سکس انڈر پاسز اور جناح ایونیو، ایوب چوک کی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سمارٹ سٹی منصوبہ کی فزبیلٹی 20 ملین کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔اس کے علاوہ عوامی سہولیات کے پیش نظر ایف ایم ریڈیو اور یو ٹیوب چینل کی منظوری بھی دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر قیادت ادارے نے اسلام آبادشہر کو خوبصورت بنانے کیلئے متعدد ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے سی ڈی اے کوششیں تیز کرے جس سے شہریوں اور تاجر برادری کو سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت ملک کا چہرہ ہوتا ہے اوروسائل کی کمی کے باوجود اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے سی ڈی اے کے اقدامات کو تاجر براری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں چند بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں راول ڈیم چوک فلائی اوور، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورال پل کی تعمیر شامل ہیں تاہم ان منصوبوں کی تعمیر کی رفتار بہت سست ہے جس سے ان کی تکمیل میں تاخیر کا خدشہ ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سنیئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ سڑک پر رکا ہوا کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا لیکن اس کام کو دوبارہ روک دیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.