Live Updates

ھ* تحریک انصاف سعودی کی مرکزی قیادت کے وفد کی سفیر پاکستان سے ریاض میں خصوصی ملاقات

ح* پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال

منگل 14 ستمبر 2021 22:30

mجدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی مرکزی قیادت کے وفد نے سفارتخانہ ریاض میں سفیر پاکستان جنرل (ر) بلال اکبر سے خصوصی ملاقات کی خصوصی ملاقا ت کے موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا کمیونٹی مسائل کے حوالے سے سفیر پاکستان بلال اکبر کی جانب سے ہرممکن تعاون اور وفد کی جانب سے انکے مسائل کی نشاندہی پر انکی کمیونٹی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہاگیا وفد میں صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب مفتی محمد عزیز، سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان، جنرل سیکرٹری نزاکت علی گجر،مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب وکوارڈینیٹربرائے پبلک ریلیشنز پاکستان اوورسیزفورم گلف چوہدری محمد امجد گجر،سیکرٹری یوتھ راجہ گل زیب کیانی،صدر دمام راجہ فراد، ارسلان سنی،جدہ باڈی سے اشفاق واحدسردار طلعت،مزمل حسین شاہ،رانا فیضی،وجاہت چوہدری،سکندر خان، عمران خان، ودیگر شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات