الیکشن کمیشن کی آزادی اور بااختیارکرنا کبھی بھی فوجی آمروں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں کی ترجیح نہیں بنی، لیاقت بلوچ
پی ٹی آئی حکومت کا عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا پر بیک وقت وار مستقبل میں بدترین آمریت کی نشاندہی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
بدھ 15 ستمبر 2021 22:45
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے این اے 130 کے سیاسی مؤثر اور معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت افغانستان اور کشمیر ایشوز پر تذبذب،استعماری قوتوں کے دباؤں اور بزدلی کا شکار ہے۔
عمران خان سرکار اپنی نااہلی اور ناکامی سے خارجہ محاذ پر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ عوام مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت سے از حد پریشان ہیں۔ پولیس، بیوروکریسی کی پہ در پہ تبدیلیاں انتظامی ڈھانچے کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کر چکی ہیں۔ اداروں میں استحکام کی بجائے بددلی، سازشیں اور ایک دوسرے کو غیر مستحکم کرنے کے لئے گروہ بندیاں بڑھ گئی ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے اسلامی انقلابی بیانیہ اور صاف ستھرے کردار کے ساتھ ملک کوبحرانوں سے نکالنے کے لئے ملک گیر رابطہ عوام مہم کا آغاز کرے گی۔لیاقت بلوچ نے سینئر بیوروکریٹس دانش ور ڈاکٹر صفدر محمود، دانش ور صحافی مصنف طارق اسماعیل ساگر اور سینئر براڈ کاسٹر عظیم سرور اور سابق ممبر قومی اسمبلی ارشد حسین گھرکی کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین نظریاتی اور محب وطن شخصیات تھیں۔ لیاقت بلوچ نے سردار اختر مینگل سے اُن کے والد قومی رہنما سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کے انتقال پر تعزیت دعائے مغفرت کی اور مرحوم کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.