علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام سپرئیر ماڈل ہائی سکول کینال روڈ جڑانوالہ امتحانی مرکز کو آگاہ کرکے طلباء کے مستقبل سے کھیلنے لگا

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:14

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام سپرئیر ماڈل ہائی سکول کینال ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر انتظام سپرئیر ماڈل ہائی سکول کینال روڈ جڑانوالہ امتحانی مرکز کو آگاہ کرکے طلباء کے مستقبل سے کھیلنے لگا امتحانی مرکز میں شوگر ملز ملازم کے پرائیویٹ عملے کے 4 افراد رائے محمد یوسف, محمد وسیم, رضا, شیخ ناصر نے طلباء سے نقل کروانے کے مختلف ریٹ مقرر کرکے جہاں قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہے وہاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ساکھ کو بھی مجروح کر دیا ہے طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ تعلیم کو فروغ دینے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی آئی ہے مگر سپرئیر ماڈل ہائی سکول کی امتحانی مرکز میں ہونے والی دھاندلی اور رشوت ستانی کی وجہ سے طلباء کے والدین میں مایوسی پائی جانے لگی انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ عملے کی نگرانی میں ہونے والے امتحانی مرکز میں تعینات عملہ فروغ تعلیم کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے فوری طور پر نوٹس لیا جائے تا کہ قانون شکن افراد کی حوصلہ شکنی کی جاسکیں

متعلقہ عنوان :