اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

ملزمان سے کروڑوں روپیمالیت کی منشیات اور منشیات کی ترسیل میں استعمال گاڑیاں ضبط کر لی گئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:47

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے سندھ بھر میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے منشیات صوبائی اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور منشیات سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان بنام سعید احمد ولد پیرمحمد، میر حمزہ ولد سلطان محمد، میر محمد ولد محمد حسین، فیصل ولد علی دوست اور گل احمد ولد پیر محمد شامل ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کے پولیس اسٹیشن حیدرآباد اور پولیس اسٹیشن سکھر میں مقدمات درج کر لیے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اے این ایف نے منشیات اسمگلروں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :