
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل مزید شفاف بنانے کی ہدایت
ڈرائیونگ ٹیسٹ والے ایریا ز میں جدید کیمرے نصب کیے جائیں، کوئی بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اہلکاروں کی پنشن اور گریجویٹی کے متعلقہ شکایات و مسائل کے ازالے کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں سپیشل سیل قائم کردیاگیا ہے ‘ سہیل سکھیرا
جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33
(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کے ڈی ٹی اوز صرف 2گھنٹے دفتر گزارینگے جبکہ بقایا وقت فیلڈ میں گارینگے ڈرائیونگ ٹیسٹ ہفتے میں 2دن ہوا کریگا جبکہ 4دن ڈی ٹی اوزحادثات پر قابو پانے کے لیے فیلڈ میں گزاریں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈی ٹی اوزکی غیر موجودگی میں کوئی کمرشل ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس فیس کے بورڈ آویزاں ہوں گے کرپشن کی شکایت اور ثبوت فراہم کرنے والے شخص کو 10ہزار انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ ڈرائیورز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کسی صورت جعلی برداشت نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے جاری کردہ ایس اوپیزپی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے آج ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پنجاب بھر کے ڈی ٹی اوزسے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں ۔ دوران اجلاس لائسنس اور ٹریفک کے دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور میٹنگ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔علاوہ ازیںڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر کی ہدایت پر ٹریفک اہلکاروں کی ریٹارمنٹ کے معاملات میں مدد فراہم کرنے کیلئے ٹریفک ہیڈ کواٹرز میں ایک سپیشل سیل قائم کیا گیاہے جس میں تین ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی سٹاف ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کے متعلق معاملات و شکایات کو دیکھے گااور انکے بر وقت ازالے کیلئے بلاتاخیرحکامات جاری کرے گا ۔ڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر نے مزیدکہاکہ اہلکاروں کی ویلفیئر محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین و افسران کے پنشن واجبات کی قبل از وقت تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ شدہ ملازمین کو اب گریجویٹی واجبات وپنشن کے سلسلہ میں دفاتر کے چکر نہیں لگانے ہو ں گے جبکہ سیل میں تعینات ڈی ایس پی صاحبان کے رابطہ نمبر ہر دفتر میں آویزاں ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کی شرط ختم کردی
-
گورنر سندھ کی جانب سے راشن بیگز کی تقسیم
-
کے پی، سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو ہوگی ، الیکشن کمیشن
-
وزیراعلی مریم نواز کا اپنی چھت،اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم
-
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے تاریخی و انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق
-
اگر سیاست دان میثاق جمہوریت پر عمل کریں تو ایک بہتر ماحول پیدا ہو سکتا ہے،مولانا فضل الرحمن
-
اعجازچوہدری کی 9مئی کے 4مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت16جولائی تک ملتوی
-
ملتان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، وزیر ٹرانسپورٹ کا نوٹس ، انکوائری کا حکم
-
راولپنڈی‘ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 محنت کش جاں بحق
-
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالباسط نے چوزہ پر 10روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفا ذ کو ایک غیر منسفانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کر دیا
-
پائیدارتر قی کے اہداف کے حصول میں محتسب ادارے کلید ی کر دار ادا کر تے ہیں،اعجازاحمد قریشی
-
پاکستان میں پیداہونیوالے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 16ملین ٹن سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.