کراچی، نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی شکایات درست ثابت

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) کراچی کے ایک نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کے معاملے میں والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں، تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ نجی اسکول فیس کی تاخیر پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھتا ہے، فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش لی جاتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کی جائے، رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے ایک نجی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کے سامنے اس کے والد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :