
خاتون ٹی وی اینکر کا برقعہ پہن کر لائیو پروگرام،کرن ناز کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا
حجاب اور برقع پہننے والی خواتین بھی بالکل اسی طرح نارمل ہوتی ہیں جیسا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین،کرن ناز
جمعہ 17 ستمبر 2021 19:01

(جاری ہے)
پروفیسر پرویز ہود بھائی کی حجابی خواتین کے متعلق اس رائے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ صارفین کو جس بات نے سب سے زیادہ ٹھیس پہنچائی وہ دراصل پرویز ہودبھائی کا یہ جملہ تھا کہ آپ کو نارمل لڑکی تو شاز و نادر ہی نظر آتی ہے۔
لوگ کہہ رہے ہیں کہ حجاب کرنا یا نا کرنا خواتین کی اپنی چوائس ہوتی ہے ۔ صرف لباس کی وجہ سے آپ خواتین کی صلاحیتوں اور ذہانت کو نہیں جانچ سکتے۔پروفیسر پرویز ہود بھائی کے ان خیالات پر پاکستانی نجی چینل کی اینکر پرسن کرن ناز نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور لائیو شو کے دوران حجاب پہن کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ حجاب کسی بھی طرح خواتین کی صلاحیتوں میں رکاوٹ نہیں بنتا۔ خواتین کی قابلیت کا ان کے کپڑے سے کیا تعلق ہی کرن ناز نے شو میں حجاب پہن کر حجابی خواتین کے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا حجاب اور برقع پہننے والی خواتین بھی بالکل اسی طرح نارمل ہوتی ہیں جیسا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین۔ اسے پہننے کے بعد نہ میرے لفظوں میں کمی آئے گی اور نہ ہی میری سوچ میں کوئی تبدیلی آئے گی۔کرن ناز نے حجاب کرنے والی کامیاب خواتین کی چند مثالیں دیتے ہوئے کہا کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری وہ پہلی خاتون ہیں جو باقاعدہ حجاب کرکے جہاز اڑاتی ہیں۔ پچھلے سال تاریخ رقم کرنے والی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ 18 گولڈ میڈل حاصل کرنیو الی لڑکی بھی حجاب کرتی ہے ۔نصرت سحر عباسی جو اب حجاب کرتی ہیں اور سندھ اسمبلی میں لوگوں کے لیے آواز بھی اٹھاتی ہیں۔ کسی طور پر بھی کوئی حجاب کرنے والی خاتون صلاحیتوں میں کسی سے کم تر نہیں ہے۔کرن ناز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے اور لوگ حجاب کے دفاع میں سامنے آتے ہوئے برقع پہننے والی لڑکیوں کو مکمل نارمل قرار دے رہے ہیں۔مہوش بھٹی نے کہا کہ ایک عام مرد سے لے کر ایسے مرد جو بظاہر بہتر تربیت رکھتے ہیں، یہ تمام ہی خواتین اور ان کے کپڑوں سے لگا رکھتے ہیں۔صارف شہلا علی خان نے لکھامیں برقعہ پہن کر لیکچر میں سب سے زیادہ حصہ لینے والی لڑکی تھی۔انسان کی شخصیت پراعتماد ہو تو وہ ہر لبادے میں بول سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.