نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:33

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان ..
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

دورہ پاکستان منسوخی پر جیسنڈا آرڈرن نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹورنامنٹ نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے، اس کا اندازہ ہے، مگر کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :