Live Updates

سازش کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کیا گیا،دستانے پہنے ہاتھوں کی سازش تھی: شیخ رشید احمد

وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی گئی:وفاقی وزیر داخلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 17:32

سازش کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کیا گیا،دستانے پہنے ہاتھوں کی سازش ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2021ء ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایک سازش کے تحت نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ ختم کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے سوال پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، ہمارے اداروں کو بھی کوئی تھریٹ نہیں ملا تھا،تمام ادارے نیوزی لینڈ کی سکیورٹی پر مامور تھے، دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی،جس نے یہ کیا ہم اس کا نام لینا ضروری نہیں سمجھتے، ہم نے نیوزی لینڈ کو بغیر تماشائی میچز کروانے کی پیش کش کی تھی، پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی گئی،نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ منسو خ کیا، یہ وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو آنے کی صورت میں مکمل سکیورٹی دی جائے گی،ہم انہیں ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔                                                                                                         
                    
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات