حکمران اشرافیہ اور ملک کے عوام کی دو الگ الگ دنیائیں ہیں،سراج الحق
عوامی نمائندوں کو غریب کا کوئی احساس نہیں، نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں اپنے مفادا ت کے تحفظ کے لیے دست و گریبان ہیں، کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو
ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:23
(جاری ہے)
قوم سٹیٹس کو پارٹیوں اور فرسودہ نظام سے تنگ آ گئی ہے۔
اب لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ عوام آئندہ الیکشن میں روایتی سیاست دانوں، جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کریں گے۔ قوم متحد ہو جائے اور حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر رجوع الی اللہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگ سیرت نبویؐ کا مطالعہ اور اس کی پیروی کریں ۔ مشکلات کے بعد آسانی کے دروازے کھلتے ہیں ۔ یقین سے کہتاہوں پاکستان کی مشکلات ختم ہو جائیں گی ۔ جماعت اسلامی عوام کی مدد سے ملک میں نظام مصطفیؐ لائے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سرگودھا جاوید اقبال چیمہ کی سرگودھا میں نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کارکنان جماعت اسلامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے جاویداقبال چیمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے حوصلے اور صبر کی دعا کی۔ انھوں نے سابق رہنما جماعت اسلامی کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال چیمہ نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سراج الحق نے کہاکہ بائیس کروڑ عوام میں سے نوے فیصد سے زیادہ کے لیے آئے روز مشکلات اور پریشانیاں بڑھ رہی ہیں ۔ ملک کے ریسورسز پر قابض دو فیصد طبقہ نے عوام کے وسائل ہڑپ کر رکھے ہیں ۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑائے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ تینوںبڑی سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں اور وڈیروںکے کلبز ہیں ۔خاندانوں کی سیاست، مافیاز نے ملک تباہ کر دیا۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے بلند و بانگ دعوے کیے مگر ان میں سے ایک بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا ۔ تین سال گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کی اکثریت بھی یہ بات کہنے پر مجبور ہے کہ الیکشن میں ان سے غلطی ہوئی ۔ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کے بعد نہ صرف سابقہ ادوار کے تسلسل کو برقرار رکھا بلکہ بعض معاملات میں نااہلی کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ دیے ۔ اس وقت عوام تاریخی مہنگائی کی زد میں ہیں ۔ نوجوان مستقبل سے مایوس نظر آرہے ہیں ۔ تاجر چھوٹے کاروباری حضرات بھی پریشان ہیں اور سرکاری ملازمین بھی حالات کے تھپیڑوں کی زد میں ہیں ۔ وزیراعظم کے ارد گرد وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے جن کا کام اسمبلیوں اور ٹی وی سکرینوں پر ہلڑ بازی اورلفظی گو لا باری کرناہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام سے بڑا دھوکہ کیا جس کا جواب انہیں دینا پڑے گا ۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوئوں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان اب تک اس منزلِ مقصود تک نہیں پہنچ سکا جس کے حصول کے لیے کروڑوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔ قوم انگریزوں کے بعد ان کے ایجنٹوں کی غلامی میں ہے۔ عدلیہ آزاد ہے نہ میڈیا۔ ملک میں آج تک حقیقی جمہوریت کا تصور پختہ نہیں ہو سکا۔ آئین پاکستان سے کھلواڑ کیا جاتا ہے۔ ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہوتے ہیں۔ ملک کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضہ میں ہے۔ سراج الحق نے کہاکہ اسلام نے معیشت ، عدالت ، صنعت و حرفت ، زراعت اور سماجی زندگی کے تمام پہلوئوں پر رہنمائی فرمائی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں وہ نظام لاگو ہو ،جس کی خاطر اس ملک کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ جماعت اسلامی ہی حقیقی معنوں میں ملک میں پائیدار اسلامی جمہوری نظام لے کر آئے گی ۔ اقتدار میں آکر انصاف لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے اور ملک کے تمام اداروں میں ریفارمز لائی جائیں گی ۔ مزید برآں نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، محمد اصغر، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ ادریس اور دیگر قیادت نے جاوید اقبال چیمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کیمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.