ًنیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے

ةکرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں کا بھی خیرمقدم

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

ًنیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر کرس گیل پاکستان ..
&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگئے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جارہے ہیں، ان کے ساتھ کون آرہا ہی ۔

(جاری ہے)

کرس گیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ان کے بیان کا پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ اصل چیمپئن تو آپ ہیں جبکہ شاداب خان نے کہاکہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔