کوئٹہ،جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رہنمائوں کا مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 19 ستمبر 2021 20:15

ق*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص مرکزی سینئرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی سیکرٹری صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر سندھ مولاناعزیزاحمد شاہ امروٹی صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ فاروقی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری قاری محمد اکمل مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کیصدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاق المدارس دینی مدارس کی وحدت و اجتماعیت کا مضبوط پلیٹ فارم ہے وفاق المدارس ہمارے اکابر واسلاف کی امانت ہے جس کی بقا میں دین اور دینی مدارس کی بقا مضمر ہے امید ہے کہ نومنتخب صدر مولانا مفتی تقی عثمانی مزید منظم اور موثر بنائے گی اور تمام مدارس کے بورڈ کو یکجا کرے انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف سازشیں اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائے گی بعض عناصر اپنے مفاد کے لییاجتماعیت کو سبوتاژ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہوفاق المدارس العربیہ پاکستان اسلاف کے مشن پر قائم دینی مدارس کے تحفظ اور نظام و نصاب تعلیم کا ضامن ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

دینی مدارس اسلامی تعلیمات وتہذیب کے تحفظ کا ذریعہ ہے۔ یہ اسلام کے دفاعی وحصاری قلعے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قوم کی امیدیں اور آرزوئیں ہیں، پوری قوم کی حمایت دینی مدارس کی پشت پر ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کی آزادی اور نصاب تعلیم سلب کرنے کی کوششوں کو اکابرین نے ہر دور میں ناکام بنا دئیے اور مدارس کے خلاف پرویز مشرف کی دور میں لائے ہوئے مختلف آرڈینس کو مسترد کر دئیے آج بھی مدارس کو ایک مضبوط نصاب کی ضرورت ہے۔