نیوزی لینڈ کی واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھائیں گے، رضا ربانی

کیا پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا آئی سی سی کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے کوئی حکمت عملی بنارہا ہی ،سابق چیئر مین سینٹ

پیر 20 ستمبر 2021 17:39

نیوزی لینڈ کی واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کا معاملہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ حکام سے نیوزی لینڈ کے خدشات سے متعلق بریفنگ بھی لی جائیگی، حکام سے پوچھا جائیگا کہ کیا سیکیورٹی خطرات سے متعلق نیوزی لینڈ کے خدشات درست ہیں ، اگر نیوزی لینڈ کے خدشات درست نہیں تو اب پاکستان کیا اقدامات کرنے جارہا ہی ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے اس قسم کے رویے سے کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا پی سی بی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا آئی سی سی کیساتھ معاملہ اٹھانے کیلئے کوئی حکمت عملی بنارہا ہی ۔