
پاکستان کے دورے سے انکار کرنے والی ٹیموں کو شعیب اختر نے کھری کھری سنا دیں
جب غیر ملکی افواج کو نکالنا تھا تو تب پاکستان بہترین ملک تھا، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتی تو پھر پی آئی اے بہترین ائیرلائن بن جاتی ہے: سابق اسپیڈ اسٹار کا بیان
محمد علی
منگل 21 ستمبر 2021
00:11

(جاری ہے)
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اور یہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ آپ کو فوجی نکالنے ہوتے ہیں تو پاکستان سے زیادہ کوئی اچھا ملک نہیں ہوتا اور جب فلائٹ نہ مل رہی ہو تو پی آئی اے سے زیادہ اچھی فلائٹ نہیں ملتی، جب ضرورت پڑتی ہے تو ہمارا سب اچھا ہوجاتا ہے اور جب ضرورت نہیں رہتی پھر ہمارا سب کچھ برا ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کا اظہار کیا ہے۔Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا فیصلہ مایوس کن ہے، ضرورت کے وقت ساتھ نہ دینے پر افسردہ ہیں، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کو اس وقت ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ انشاءاللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، اب ہمیں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بن کر دکھانا ہو گا، ایک ایسی ٹیم جس کے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنے سے کوئی ملک انکار نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اکتوبر میں اپنی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔
"We can confirm that the Board has reluctantly decided to withdraw both teams from the October trip."
— England Cricket (@englandcricket) September 20, 2021
🇵🇰 #PAKvENG 🏴
انگلش کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات سے متعلق اطلاعات ملنے کے بعد اپنی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے پر تحفظات ہیں، کرونا صورتحال کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباو ہے۔ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فلاح سب سے اہم ہے، پاکستان کے دورے سے کھلاڑی مزید ذہنی دباو کا شکار ہوں گے، اس لیے ان پر مزید ذہنی دباو نہیں ڈال سکتے۔ سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہو گی، پی سی بی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک محنت کی، جانتے ہیں اس فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ پر اثرات پڑیں گے، اس لیے اپنے فیصلے پر پی سی بی سے معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا۔ یہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہوتا، اس حوالے سے پی سی بی اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پلاٹس صرف دعوئوں تک محدود رہے، ارشد ندیم کا انعامات سے متعلق انکشاف
-
اکشے کمار کی سٹیڈیم میں موجودگی ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی
-
بھارتی بیٹر کے آئوٹ ہونے پر سنیل گواسکر کی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر شدید تنقید
-
جنسی استحصال کیس،بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری
-
خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطے ہیں، رافعہ حیدر
-
’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل میڈیا صارفین کی ہندوستان کی ٹرولنگ
-
گورنرخیبرپختونخوا کاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
-
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (بدھ کو )کھیلاجائےگا
-
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاٹیسٹ میچ 23جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا
-
سری لنکا اوربنگلہ دیش سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا
-
تین ملکی ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
انگلینڈ کو دھچکا، شعیب بشیر بھارت کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچز سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.