
انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ایک ہی بلاک کا حصہ، اب آسٹریلیا بھی پاکستان نہ آنے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے
ورلڈکپ میں پہلے صرف بھارت ہمارے نشانے پر تھا، اب نیوزی لینڈ، انگلینڈ بھی نشانے پر آ گئے، تینوں ٹیموں کیخلاف ورلڈکپ میں محاذ جنگ پر اتریں گے: چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ
محمد علی
منگل 21 ستمبر 2021
00:53

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے مایوسی تو ہوئی پر اس فیصلے کی توقع پہلے سے ہی تھی، کیونکہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ایک ہی بلاک کا حصہ ہیں، اب آسٹریلیا بھی پاکستان نہ آنے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔
(جاری ہے)
یہ لوگ ہمارے تھے لیکن انہوں نے ہمارے ساتھ اپنوں والا سلوک نہیں کیا، ان کیلئے ہم کسی بھی لیول تکے چلے جاتے ہیں، سخت قرنطینہ میں ہمارے کھلاڑی ان کی ڈانٹ بھی برداشت کر جاتے ہیں، اس سب میں ہمارے لیے سبق ہے کہ اب ہم وہیں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا مفاد ہے، اور ہمارا مفاد یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ رکنی نہیں ہے۔
ہمیں اپنی کرکٹ کی معیشت بہتر کرنی ہو گی، ہم یہ کریں گے تو تب ہی یہ لوگ پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنے سے انکار نہیں کریں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے پاکستان کے دورے سے انکار کرنے والی ٹیموں کیخلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پہلے صرف بھارت ہمارے نشانے پر تھا، اب نیوزی لینڈ، انگلینڈ بھی نشانے پر آ گئے ہیں، تینوں ٹیموں کیخلاف ورلڈکپ میں محاذ جنگ پر اتریں گے۔ اس سے قبل رمیز راجہ کی جانب سے انگلینڈ کے فیصلے پر ٹوئٹ بھی کیا گیا تھا۔Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا فیصلہ مایوس کن ہے، ضرورت کے وقت ساتھ نہ دینے پر افسردہ ہیں، بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کو اس وقت ساتھ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ انشاءاللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، اب ہمیں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم بن کر دکھانا ہو گا، ایک ایسی ٹیم جس کے ہوم گراونڈ پر کرکٹ کھیلنے سے کوئی ملک انکار نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اکتوبر میں اپنی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔
"We can confirm that the Board has reluctantly decided to withdraw both teams from the October trip."
— England Cricket (@englandcricket) September 20, 2021
🇵🇰 #PAKvENG 🏴
انگلش کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات سے متعلق اطلاعات ملنے کے بعد اپنی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے پر تحفظات ہیں، کرونا صورتحال کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباو ہے۔ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فلاح سب سے اہم ہے، پاکستان کے دورے سے کھلاڑی مزید ذہنی دباو کا شکار ہوں گے، اس لیے ان پر مزید ذہنی دباو نہیں ڈال سکتے۔ سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہو گی، پی سی بی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک محنت کی، جانتے ہیں اس فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ پر اثرات پڑیں گے، اس لیے اپنے فیصلے پر پی سی بی سے معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا۔ یہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہوتا، اس حوالے سے پی سی بی اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکا تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ بنگلا دیش،پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا
-
راشد نسیم دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے لیے 154 واں عالمی ریکارڈ
-
امریکی گالفرپیٹرک ریڈ نے LIV گالف ڈیلس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
پاکستان کے مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اورعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
-
فلومینینسیاور الہلال کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
-
باسکٹ بال، اردن کا اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار
-
پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
-
ویمن ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
-
وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں4جولائی کومزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ (کل )سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی
-
انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو ، کیٹی بولٹراور سونی کارٹل کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز
-
دورہ بنگلادیش کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.