
ملک میں ایسا کوئی وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو،عوام خود دیکھ لیں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں،شاہد خاقان عباسی
قانون بنایا جائے جو آئین توڑے اس پر آرٹیکل چھ لگایا جائے، نہ کوئی ٹیم آئیگی، نہ سڑکیں بند ہونگی لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے،سابق وزیر اعظم پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر کوئی فیصلہ کریگی،میڈیا سے گفتگو
منگل 21 ستمبر 2021 13:01

(جاری ہے)
نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود اور نیب گواہ سید عاصم علی ترمذی عدالت میں پیش ہوئے۔ سید عاصم علی ترمذی پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس جی پی ایل کراچی کا بیان قلمبند کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کا مسئلہ ہی حل کر دیا،اب نہ کوئی ٹیم آئے گی، نہ سڑکیں بند ہونگی، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن پہلے دیکھے گی پھر کوئی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری کوروکنے کا لکھا جائے،نام نہاد الیکشن اصلاحات کو پارلیمنٹ کمیٹی میں لائیں۔انہوں نے کہاکہ پراسیکیوٹر پنجاب کے طور پر نہیں چل سکا تو فیصل چوہدری کو نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ فیصل چوہدری کو نیب چیئر مین بنا دیں نہ پراسیکوشن کی ضرورت پڑے گی نہ کسی اور کی۔ انہوں نے کہاکہ مشیر وزیر تمام جہازوں میں بیٹھ کر آئے ہیں اور حکومت کے جانے کے بعد واپس چلے جائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.