خواتین کے حقوق بارے آگاہی مہم پروگرام شروع کیا جارہا ہے‘ڈائریکٹ وویمن ڈویلپمنٹ اکرام الحق

منگل 21 ستمبر 2021 16:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ اکرام الحق نے کہا ھیکہ خواتین کے حقوق بارے آگاہی مہم پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کا مقصد خطہ کے اندر خواتین کے حقوق بارے کام کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ انکے تعلیمی. سماجی اور دیگر حقوق کے حوالے سے بہتر ی لانا ھے اس سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمینٹ نے کہا کہ محکمہ خواتین کا عالمی دن بھرپور انداز میں منانے کے علاوہ.خواتین کی بنائی ہوئی ملبوسات کی نمائش.

انکی تربیت.

(جاری ہے)

بے سہارا خواتین کی کفالت. معاشرے میں کسی طرح کی زیادتی و حق تلفی کی شکار خواتین کی داد رسی کیلئے اپنا کردار ادا کر رھا ھے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق بارے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے اس سلسلے میں میڈیا سمیت دیگر شعبوں کا تعاون ضروری ہے محکمہ وویمن ڈویلپمینٹ وزیر حکومت محترمہ شاھدہ صغیر اور سیکرٹری سردار جاوید ایوب کی سرکردگی میں خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور انداز میں متحرک ہے مستقبل میں مزید نئے پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا اس حوالے سے دیگر صوبوں میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیکر بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :