
قائداعظم ہاؤس کی کوئی چیز بیچی نہیں جارہی،بیرسٹر مرتضی وہاب
لیپا پوتی کر کے جہانگیر روڈ بنایا سڑک تو بنادی گئی تھی لیکن سیوریج سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا،ایڈمنسٹریٹرکراچی
منگل 21 ستمبر 2021 16:53

(جاری ہے)
سڑک تو بنادی گئی تھی لیکن سیوریج سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔
کے ایم سی سڑک اور واٹر بورڈ سیوریج کی بہتری پر کام کر رہی ہے۔ سیوریج کا کام مکمل ہونے کے بعد کارپیٹنگ کی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ جہانگیر روڈ کے باسیوں کو گٹر کے پانی میں نہیں رہنے دیں گے۔ مانتا ہوں شہر کی سڑکوں کا حال بہت برا ہے۔ کوئی بھی سڑک بنانے جائیں گے تو پہلے ٹینڈر ہوگا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے پاس 5کروڑ روپے تعمیراتی کام کے ہونگے۔ بارش کے بعد جہانگیر روڈ پر سڑک ڈالی جائے گی۔ 4 سڑکوں کا پی سی ون تیار کر کے سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ مردم شماری پر سندھ حکومت کا مقف پہلے دن سے ایک ہی ہے۔ سندھ میں مردم شماری درست نہیں ہوئی۔ سندھ حکومت کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوا تھا۔ٹیکس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو چلانے کیلئے ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ کے ایم سی ٹیکس جمع نہیں کرے گی تو معاملات کیسے چلیں گے۔ کوئی نیا انڈر پاس، فلائی اوور، پارکس کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ وفاق سے پیسہ مانگوں یا سندھ حکومت سی ۔ وفاقی وزرا آتے ہیں اور باتیں کرکے چلے جاتے ہیں۔ کے ایم سی کو ہم خیرات پر چلائیں گے یا اپنے وسائل پر ۔ امید ہے کہ ٹیکس سے متعلق جواب جلد ملے گا۔ فیو میگیشن کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،جلد اسے شروع کرا دیں گے۔ 15کروڑ کی آمدنی 7 ارب تک پہنچے گی تو معاملات اچھے ہوجائیں گے۔ کے ایم سی کا فائدہ ہوگا تو کراچی کے شہریوں کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل ٹیکس کی وصولی سے 7 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ 6 ماہ میں بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں۔ اگلا جو بھی میئر آئے گا تو کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہوگی۔ چاہتا ہوں کہ آئندہ میئر جو کسی بھی جماعت کا ہو اس کے سامنے مالی مسائل نہ ہوں۔ کے ایم سی کا اپنے پیر پر کھڑے ہونے کا حق نہیں۔ مسئلہ اختیارات اور وسائل کا نہیں، نیت کا تھا۔مرتضی وہاب کے مطابق کے الیکٹرک نے ٹیکس وصولی پر رضامندی ظاہر کی جس کے ہم مشکور ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے کچھ وفاقی وزرا، گورنر سندھ کہتے ہیں یہ نہیں ہونیدینگے، مگر جب 5 روپے پیٹرول مہنگا ہوا تو کسی نے چوں تک نہیں کی۔ ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا گیا، کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ مگر اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کے ایم سی کو اپنے پیر پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ کے الیکٹرک کے 30 لاکھ صارفین ماہانہ بلز ادا کرتے ہیں۔ کے ایم سی ٹیکس کو سیاست کی نظر کردیا گیا ہے۔اہم عمارتوں سے متعلق پی پی رہنما نے کہا کہ کے ایم سی کے کل پارکس 46 ہیں۔ کے ایم سی کے 28 پارکس درست حالت میں ہیں۔ 3ماہ میں 19پارکس کو بہتر کریں گے۔ ضلع وسطی کے ذیشان حیدر پارک کی تزئین و آرائش کا افتتاح بھی کر رہے ہیں۔ سفاری پارک اور کراچی زو کے ایم سی کے بڑے اثاثے ہیں۔ سفاری پارک اور چڑیا گھر کے معاملات دیکھ رہا ہوں۔ غفلت برتنے والوں کا خلاف کارروائی ہوگی، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ قائداعظم ہاس سے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں کہ قائد اعظم ہاس کی کوئی چیز بیچی نہیں جا رہی۔مزید قومی خبریں
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
-
لاہور میں 13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
-
ای چالان نادہندہ گاڑی بلیک لسٹ کرنے کیلئے چالان کی تعداد کم کر دی گئی
-
شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، وزیراعلی بلوچستان
-
لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی کاوش سے پھولنگر میں خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل
-
خاورمانیکا پرمبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
-
حکومت کا غیر قانونی اسلحہ جمع نہ کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.