
حمزہ کی ہلاکت کی ایف آئی آر وزیر اعلیٰ، وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کیخلاف درج کی جائے،خرم شیر زمان
ہم چیف جسٹس سے حمزہ کے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں ، نوٹس سے ہی اس صوبے کے حکمرانوں پر کچھ اثر ہوگا،رہنما تحریک انصاف
منگل 21 ستمبر 2021 17:57

(جاری ہے)
حکومت سندھ کو عوام کے کسی مسئلے سے سروکار نہیں ہے ۔
تھر میں بچے بھوک و افلاس سے مررہے ہیں ۔ لاڑکانہ میں ایڈز سے بچے مررہے ہیں۔ گندا پانی پینے سے لوگ مررہے ہیںلیکن پیپلز پارٹی کو عوام کے بجائے بس اپنی کرپشن کی فکر ہے۔ یہ اسکولوں کے ڈیسکوں میں کرپشن کررہے ہیں۔ہزاروں روپے بھی نہیں چھوڑتے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی، پی ٹی آئی رہنما اظہر لغاری، فراز لاکھانی اور دیگر موجود تھے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اپیل ہے کہ چیف جسٹس صاحب ان بچوں کا احساس کریں ۔ہم چیف جسٹس سے حمزہ کے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں ۔ ہمارے پاس ان کا مقابلہ کرنے کیلئے سڑکیں ہیں جہاں ہم احتجاج کر سکتے ہیں، ہم پیپلز پارٹی کا مقابلہ اسمبلیوں میں کرسکتے ہیں لیکن ہم آپ کی عدالتوں میں ان بچوں کا انصاف مانگ رہے ہیں۔چیف جسٹس کے نوٹس سے ہی اس صوبے کے وزیر اعلیٰ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، وزیر بلدیات پر کچھ اثر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ کی ہلاکت کی ایف آئی آر مراد علی شاہ کیخلاف درج کی جائے ۔اس ایف آئی آر میں وزیر بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو نامزد کیا جانا چاہئے۔ یہ 3 شخص اس واقعے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے چمچوں کی دکان پکوڑوں کی ہے اور باتیں کروڑوں کی ہیں ۔سندھ میں دن بدن حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق زکوٰة کے محکمے میں کرپشن کی گئی۔ دریں اثناء ،پی ٹی آئی کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔خرم شیر زمان اجلاس میں 4 سالہ حمزہ کے گٹر میں گرنے کے حوالے سے بات کررہے تھے ،اسپیکر اسمبلی کی جانب سے خرم شیر زمان کا مائک بند کردیا گیا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے بچے گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے گر کر مررہے ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.