انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سہیل حبیب تاجک نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترقیاب ہونے والے افسران کو رینک پہنا دیے

بدھ 22 ستمبر 2021 22:28

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سہیل حبیب تاجک نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ترقیاب ہونے والے افسران کو رینک پہنا دیے ۔ اس حوالہ سے آئی جی آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت اور ڈی آئی جی یاسین قریشی کے علاوہ سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں راجہ فیصل شفیق ، راجہ عبدالخالق ، خواجہ ارشد شفیع ، راجہ پرویز حمید، سردار فاروق ، سردار طارق ، سردار اعجاز اور محترمہ جبین کوثر کوآئی جی سہیل حبیب تاجک اور ڈی آئی جی یاسین قریشی نے ڈی ایس پی کے رینک پہنائے ۔

اس موقع پر نو ترقیاب ڈی ایس پی صاحبان کو مبارکباد دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس نے انہیں فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران اختیارات کو امانت سمجھ کر استعمال کریں اور عوام کے لیے آسانیاں پید ا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے،سروس ڈیلیوری کے ساتھ ساتھ پولیس میں سٹریکچر میں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے تاکہ پولیس عوام دوست محکمہ بن سکے ۔انہوں نے کہاکہ پرموشن ملازمین کا بنیادی حق ہے جس کو رکنے نہیں دیا جائے گا۔