Live Updates

پولیس پیپلزپارٹی کے کہنے پر سندھ بھر میں انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے ،حلیم عادل شیخ

ایس ایس پی جیکب آباد نے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف زمین تنگ کردی ہے،رہنما پی ٹی آئی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:31

پولیس پیپلزپارٹی کے کہنے پر سندھ بھر میں انتقامی کاروائیوں میں مصروف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کے کہنے پر سندھ بھر میں انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں ایس ایس پی جیکب آباد نے صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کے کہنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف زمین تنگ کردی ہے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں سندھ حکومت کے پورے نظام کی بساط لپٹنے کی ضرورت ہے پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ وفاقی وزیر محمد میاں محمد سومرو کی ہمشیرہ پی ٹی آئی رہنما ملیحہ سومرو پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو ایڈووکیٹ اجمل سولنگی بھی موجود تھے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج چیف جسٹس نے کہا ہے سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے میں کہتا ہوں کہ سندھ میں کوئی سہولیات موجود نہیں سندھ حکومت کو شرم آںی چاہیے میں چیف جسٹس صاحب کا شکر گذار ہوں شیم آن یو کہنے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سندھ میں کرپشن گیم آن ہے سندھ میں ڈاکو راج بھتہ خوری عروج پر ہے سندھ میں چوالیس ارب کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا پ پ والوں نے مخالفین پر حملے کروانا شروع کر دیئے ہیں سندھ میں ڈاکو راج ہے ہمارے پی ٹی آئی سپورٹر پر پولیس کے ذریعے کارروائیاں کر رہے ہیں ایس ایس پی جیکب آباد ان پر حملے کروا رہے ہیں اعجاز جکھرانی کے لوگ محمد میان سومرو کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ایک وفاقی وزیر کو ڈاکو اور ان کے پشت پناہی کرنے والے جان سے مارنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں پولیس ہمارے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے نسلا ٹاور سپریم کورٹ کا فیصلا ہے یہ دیکھا جائے نسلا ٹاور کی لیز کس نے کی سندھ حکومت نے یہ قبضا کروا کر دیاسندھ کے محکمے زمہ دار ہیں سپریم کورٹ سے اپیل ہے مکینوں کو ان بلڈرز سے معاوضہ دلوایا جائے نیب بلڈرز اور این او سی دینے والے افسران کو گرفتار کرے میری ہمدریان نسلا ٹاور مکینوں کے ساتھ ہیں آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو سندھ کی مشاورت کے بنا نہیں ہٹا جاسکتا موجودہ آئی جی نے پولیس کی عزت کم کروا ہے پولیس کی وردی میں اس وقت کرائے کے قاتل ہیں آئی جی سندھ چیف سیکریٹری کو ہٹانے سے فرق نہیں پڑے گا سب کو ہٹانے کی ضرورت ہے اس موقع پر ملیحہ سومرو نے کہا کہ میرے حلقے میں 44ارب کا بجٹ آیا تھا ہم سپریم کورٹ میں گئے تھیسپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا تھا نیب نے جب گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان پر حملا کیا پولیس نے اعجاز جکھرانی کے بیٹے پر ایف آئی آر درج نہیں کی انہوں نے ہماری فوج کو بھی گالیاں دے ہیں پورا ملک فوج کے ساتھ ہے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولابخش سومرو نے کہا کہ 22مئی کو جیکب آباد میں ایس ایس پی کو سیاسی بنیادوں پر پوسٹ کرایا گیاجیکب آباد بلوچستان کا بارڈر ہے سارا اسمگل شدہ سامان وہاں سے آتا ہے جیکب آباد میں دو قتل ہوئے تھے پولیس ون فائے کے پاس ہوئے تھیآج تک ان کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہمارے پی ٹی آئی کے لوگوں کو قتل کیا گیا پولیس کے اہلکار اس قتل میں ملوث تھے ایس ایس پی نے کوئی نوٹس نہیں لیا پولیس نے کوئی کارروائی نہیں ہے پولیس نے 8افراد پر تشدد کیا تھا اس پر۔

(جاری ہے)

بھی تشدد نہیں ہوا جن کو پولیس نے ہاف فرائے کر کیتشدد کیا چیف جسٹس سے اپیل ہے معاملے کا نوٹس لیا دوسری جانب پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والے جکھرانی قبیلے کے نوجوان کو قتل کردیا گیا مقتول کے بھائی راضن خان جکھرانی نے کہا کہ میرے بھائی کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ہے ہم نے الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا اب ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جارہا ہے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات