
مسلسل تاخیر کے باعث گوادر بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیری لاگت میں 138 فیصد اضافہ
سی پیک میں شامل منصوبہ اب 51 ارب 30 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے 2023 تک مکمل کیا جائے گا
محمد علی
جمعہ 24 ستمبر 2021
00:16

(جاری ہے)
منصوبے کیلئے زیادہ تر فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔
چین کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کیلئے 34 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 2007 میں ابتدائی طور پر گوادر ائیرپورٹ 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2015 میں منصوبے کو 22 ارب روپے کی لاگت سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پھر گزشتہ برس تحریک انصاف کی حکومت نے کئی فیصد زائد لاگت سے ائیرپورٹ کی تعمیر شروع کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ فنڈز کی منظوری کے بعد گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا، تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے۔ متعلقہ حکام کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر کئی برس سے مکمل نہیں ہو پایا۔ تاہم پھر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی دلچسپی لے کر منصوبے کی تعمیر کا جلد آغاز کروانے کی بھرپور کوششیں کیں اور بالآخر ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چین گوادر ائیرپورٹ کے منصوبے کی بلاجواز تاخیر پر سخت نالاں تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔ بتایا گیا ہے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے جدید اور شاندار ترین ائیرپورٹ ہوگا۔ یہ پاکستان کا دوسرا ائیرپورٹ ہوگا جہاں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 بھی لینڈ کر سکے گا۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اس وقت نیا اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور عالمی معیار کے مطابق جدید ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔ منصوبے کے حوالے سے سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کو 2023 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے۔ ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام پورے زور و شور سے جاری ہے، ائیرپورٹ کو ستمبر 2023 میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
پاک پتن اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.