ادارہ محتسب کی مداخلت پر محکمہ تعمیرات عامہ عمارات نے شکایت گزار کو پانچ ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کر دی

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) محتسب آزاد جموں و کشمیر کی ہدایت پر محکمہ تعمیرات عامہ عمارات)نارتھ) مظفرآباد نے شاکی زبیر حسین نائب قاصدکو پانچ ماہ کی بقایا تنخواہ مبلغ 45,600/=روپے کی ادائیگی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شاکی نے ادارہ محتسب میں شکایت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محکمہ تعمیرات عمارات نے اس کی تقرری و رکچارج نائب قاصد بخلاف تعمیر اضافی کمرہ جات بوائز سکول بٹل عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

مہتمم صاحب عمارات ڈویژن نے اس کی درخواست پر تقرری میں توسیع کیے جانے کی سفارش کی لیکن جناب ناظم تعمیرات عامہ عمارات سرکل مظفرآباد نے کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے وہ بے روزگار ہو گیا۔ادارہ محتسب کی جانب سے تحقیقات کے دوران موقف شکایت گزار درست ثابت ہونے پر محکمہ کو ہدایت کی گئی کہ شاکی کے حق میں یکم جنوری 2019ء تا 02جون 2019کی واجب الاد تنخواہ کی ادائیگی کی جائے ۔ ایجنسی نے اب شاکی کو تنخواہ کی ادائیگی کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ فراہم کر دی ہے ۔ اس طرح ادارہ محتسب کی مداخلت پر شاکی کو داد رسی مل چکی ہے ۔ جس پر شاکی نے بذریعہ مکتوب ادارہ محتسب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :