کراچی، پراپرٹی ڈیلر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 14:51

کراچی، پراپرٹی ڈیلر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس نے پراپرٹی ڈیلر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اصغر بجارانی نے زمین کے تنازع پر اظہر آرائیں کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کا تعلق لینڈ مافیا سے ہے جسے گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ سے گرفتار کیا گیاہے۔ملزم اصغر بجارانی نے 18جولائی کو زمین کے تنازع پر اظہر آرائیں نامی شخص کو اس کے بچوں کے سامنے قتل کیا تھا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔