
ڈاکٹر نعمان بٹ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار نامزد
حنیف گوہر سینئرنائب صدر کے امیدوار ہونگے،فیڈریشن چیمبر کوموجودہ گروپ نے کنگال کردیا ،ایس ایم منیر طارق پولانی،کمیل پولانی اور انکی فیملی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں زبیرطفیل،عبدالرحیم جانو کا خطاب
ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:12

(جاری ہے)
دوسری جانب یو بی جی کے سربراہ ایس ایم منیر نے دوسال کے دوران بزنس مین پینل کے لوگوں نے ایف پی سی سی آئی کوتباہ کردیا ہے جبکہ یو بی جی نے پانچ سال کے دوران نہ صرف مالی معاملات بہتر بنائے بلکہ فیڈریشن کے خزانے میں16کروڑ روپے چھوڑے جسے اب کنگال بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب پولانی ٹریول کے طارق پولانی،کمیل پولانی ،سعد پولانی،شایان پولانی،خضرپولانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،کمیل پولانی،عبدالرحیم جانو نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف بزنس مین بشیرعلی محمد،عارف حبیب،عقیل کریم ڈھیڈھی،سی پی ایل سی کے چیف زبیرحبیب، مولانا بشیرفاروقی،جاپان کے قونصل جنرل توشی کاذاایسومورا،احمدچنائے،سمیرمیرشیخ،فرحان چشتی،معروف بینکر ،صدر بینک الفلاح عاطف باجوہ، خرم شیرزمان،حاجی رفیق پردیسی،افضل چامڑیا،رفیق سلیمان اور جرمنی،انڈونیشیا کے سفارتکار بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ رہی ہے جسے روکنے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے ہونگے،چھوٹا تاجر اس وقت شدید پریشانیوں سے دوچار ہے،پیٹرول،گھی،آٹا،چینی،دالیں اور تمام ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، مہنگائی کو رکوانے میں ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میںم مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور یہ اطمینان ہمیں پاک فوج کے جوانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ملا ہے ورنہ ہم بھی آج اپنے گھروں میں دبکے بیٹھے ہوتے ،ہم اپنے آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں ۔زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے اقتدار پر دھاندلی سے قابض ہونے والے اب اپنے گھروں کو جانے کی تیاریاں لرلیں،یو بی جی نے پاکستان بھر میں فیڈریشن کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں شروع کردی ہیں صدر ،سینئرنائب صدر کیلئے امیدوار نامزد کردیئے ہیں،اس بارمخالف گروپ دھاندلی نہیں کرسکے گا۔عبدالرحیم جانو نے کہا کہ بابا فرید فری آئی کیمپ کے ذریعہ ہم نے نابیان پن کے خاتمے کیلئے جو جہاد شروع کیا تھا اس میں انسانیت کا درد رکھنے والے بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی،فارمی مہنگے
-
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.