
محکمہ داخلہ کا27 تا 28 ستمبر لاہور میں جزوی موبائل سروس بند رکھنےکا فیصلہ
موبائل سروس داتا دربارعرس کے موقع پر2 روز کے لیے بند کی جائے گی، شہریوں کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 25 ستمبر 2021
19:36

(جاری ہے)
ہر قسم کی ہیوی ٹریفک چوک نیازی شہید سے نہیں بھجوائی جائے گی۔ بند روڈ چوک سگیاں سے اپنی منزل کیطرف روانہ ہو گی۔
ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کو چوک ایم اے او کالج سے جانب ساندہ روڈ، بند روڈ کی طرف نہیں بھجوائی جائے گی۔ ایم اے او کالج سے ضلع کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ پر جانب سگیاں بریج بھجوائی جائے گی۔ اس سے قبل ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت داتا دربار کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم او آرز کو داتا دربار کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ داتا دربار کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے داتا دربار عرس کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ 28 ستمبر کو حضرت امام حسین علیہ السلام چہلم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں داتا دربار عرس اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر انتظامات کو بروقت مکمل کرنا ہے اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے، سول ڈیفنس کے رضا کار پولیس کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے داتا دربار کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور کنٹرول روم میں بھی انتظامات کو چیک کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.