کراچی کے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میںعلی الصبح فجر کے اوقات میں 4 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نیا سلسلہ شروع
ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:27
(جاری ہے)
کیالیکٹرک نے کورنگی سیکٹر 31 اے ' بی ' جی سمیت اطراف کے علاقوں میں نصف شب کے بعد اور فجر کے وقت بجلی بند کرنے کا جوسلسلہ شروع کیا ہے اس کے تحت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے تعطل کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے ۔
کورنگی کے مختلف سیکٹرز میں نصف شب کے بعد اور فجر میں بجلی 4 گھنٹے کے لئے بند کی جاتی ہے۔دوسری جانب کورنگی سیکٹر 31 اے میں کے الیکٹرک کی ذیلی کمپنی کی تنصیبات اوردفاترمیں بجلی بحال جبکہ اطراف کے علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے،لوڈشیڈنگ کے نئے حربے نے صارفین کی زندگی اجیرن کردی ہے۔کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ لائن لاسز والے علاقوں میں کیبل فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوتی ہے تاہم تکینکی فالٹس کی تعداد اور نوعیت جانے کی کوشش کی تو ترجمان کے الیکڑک نے تفصیلات بتانے سے گریزکیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کورنگی الواسع ٹان اوراطراف کے علاقے لائن لاسزوالے ایرایاز میں نہیں آتے نہ ہی صارفین پرواجبات ہیں نہ علاقہ ڈیفالٹرہے بلکہ صارفین کے بلزپرکے الیکٹرک نے انہیں اسٹارصارف کا درجہ دے رکھا ہے مگراس کے باوجود کورنگی سیکٹر31 اے اوراطراف کے علاقے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے نشانے پرہیں۔ صارفین نے کورنگی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل دورانیہ کی بندش کا نوٹس لینے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ باالخصوص رات کے اوقات نصف شب کے بعد لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہےمزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.