Live Updates

’’آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستانیوں پر سعودی عرب جانے کیلئے پابندیاں ختم ‘‘

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 ستمبر 2021 20:58

’’آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستانیوں پر سعودی عرب جانے کیلئے پابندیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26ستمبر 2021) آئندہ 2سے 3 ہفتوں میں سعودی عرب جانے کیلئے پابندیاں ختم ہوجائیں گی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ خواہمشندوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیرمذہبی نے پشاور میں حاجی کیمپ فیز7میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‏کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے نئی بلڈنگ قائم کردی گئی یہاں پرحجاج کرام کوتمام سہولت مہیاکی ‏جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں حج اور ‏عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت ‏تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی ‏عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کی جبری تبدیلی پر لعنت بھیجتے ہیں ، جبری مذہب تبدیلی کے بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہندو اور مسیحی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہے، پاکستان میں تہذیبوں کی جو رنگینی ہے دنیا بھر میں کہیں نظر نہیں آتی ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، مذہب کی جبری تبدیلی پر لعنت بھیجتے ہیں ، جبری مذہب تبدیلی کا بل تکنیکی خامیاں دور کرنے کے لیے وزارت انسانی حقوق کو واپس بھیجا ہے ، اس بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات