کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی

پیر 27 ستمبر 2021 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی۔ماہر موسمیات کے مطابق صدر میں اچانک چاروں جانب سے تیز ہوائیں چلیں، بارش مختلف سمتوں سے برسی۔مائیکروبرسٹ میں اچانک شدید بارش اور تیز ہوائیں چلتی ہیں، تیزبارش اورتیز ہوائوں کے باعث درخت اور دیواروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق مائیکرو برسٹ سادہ زبان میں ایسے شدید جھکڑ کو کہتے ہیں جو سیدھی لکیر کی صورت میں نچلی جانب زمین کی طرف جاتا ہے اور زمین سے ٹکرا کر مختلف سمتوں میں منتشر ہو کر ہوا کا طوفان پیدا کرتا ہے جو انتہائی تباہ کن ہوسکتا ہے۔مائیکرو برسٹ اتنا شدید طوفان پیدا کرسکتا ہے جو زمین پر ایک مضبوط درخت کو بھی اکھاڑ پھینکے، اسکا دورانیہ چند سیکنڈ سے لیکر کئی منٹوں تک رہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :