ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرکوٹلی میں صفائی مہم جاری

منگل 28 ستمبر 2021 16:22

کوٹلی/فتح پور تھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل کی ہدائت پرضلع کوٹلی میں صفائی مہم ضلع بھرمیںجاری ہے۔گزشتہ روزتحصیل ہیڈکوارٹرپر صفائی مہم شروع ہوئی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے و نالیوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔ شہر میں ہفتہ صفائی کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سردار عمر فاروق کی نگرانی میں جھاڑو لگا کر کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف افسر بلدیہ راجہ محمد عظیم انجمن تاجران کے صدر ریاست گولڈن تحصیلدار عثمان جنجوعہ،ایس ایچ او شیخ عبدالرحمان رضاکار صدر پرائیویٹ سکولز کالجز سول سوسائیٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ صفائی کے متعلق شہریوں اور تاجروں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے لاری اڈہ سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں انتظامیہ،محکمہ تعلیم،شاہرات،بلدیہ،شہری دفاع پولیس،میڈیا اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس۔ موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہا کہ کہ حکومتی ہدایت پر شروع کئے گئے ہفتہ صفائی میں سول سوسائٹی کی شرکت بہت ضروری ہے۔ اس مہم میں حکومت کے تمام ادارے،سماجی کارکن سماجی تنظموں اور شہری دفاع کے رضا کار،محکمہ جنگلات و بلدیہ کے اہلکار شریک ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں ماسک اور حفاظتی گلوز بھی تقسیم کئے گئے۔