تمباکو نوشی کووڈ کی شدت بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق
منگل 28 ستمبر 2021 22:47
(جاری ہے)
اسی طرح موت کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
اس جانچ پڑتال کے لیے ایک تیکنیک میڈلین رینڈمائزیشن کی مدد لی گئی تتھی جس میں جینیاتی اقسام کو کسی مخصوص خطرے کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس تحقیق میں اس تیکنیک کو یہ جاننے کے لیے استعمال کیا گیا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کووڈ کے اثرات کیسے ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل تمباکو نوشی اور کووڈ 19 کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحقیقی کام ہوا تھا مگر وہ مشاہداتی تھا تو واضح تعلق ثابت نہیں ہوسکا تھا مگر مشاہداتی اور جینیاتی ڈیٹا کے امتزاج پر مبنی اپنی طرز کی پہلی تحقیق تھی جس سے ان شواہد کو تقویت ملی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں کووڈ کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے یہ ٹھوس عندیہ ملتا ہے کہ تمباکو نوشی کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے، بالکل اسی طرح جیسے تمباکو نوشی کو امراض قلب، کینسر کی مختلف اقسام اور دیگر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی سے کوود سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور بہت زیادہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں یہ خطرہ 100 فیصد سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ تمباکو نوشی سے کووڈ 19 سے کسی قسم کا تحفظ مل سکتا ہے، تاہم اس شعبے میں زیادہ گہرائی میں جاکر کام نہیں ہوا، ہمارے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ تمباکو نوش افراد میں کووڈ 19 کی علامات زیادہ ہوسکتی ہیں۔اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل تھروکس میں شائع ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
-
کیرولین لیویٹ وائٹ ہائوس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
-
دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ
-
ایران تباہ ہوچکا، اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب مشرق وسطی کا بدمعاش نہیں رہا، ٹرمپ
-
ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہائوس کی تعمیر پر 900 ملین ڈالر خرچ کرے گی
-
پیرس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب
-
ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہی: ٹرمپ
-
اوپن اے آئی نے سائبر سکیورٹی پروگرام ’’ڈے بریک‘‘ کو وسعت دے دی
-
چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل
-
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 24 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں، یونیسکو
-
پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سیکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں، صدرایران
-
پرواز تبدیل کرنا سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل تھا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.