ابھرتے ہوئے گلوکار شہریار مقبول کا نیا ویڈیو سونگ ’’ناجانے کیوں‘‘کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیاگیا

ہمارا مقصد سنئیر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو اپنا میوزک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ میوزک پروڈیوسر بلاول چودھری،ریان چودھری

بدھ 29 ستمبر 2021 11:15

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2021ء) ابھرتے ہوئے گلوکار شہریار مقبول کا نیا ویڈیو سونگ ’’ناجانے کیوں‘‘کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گانے کا میوزک کا جدید فنک میوزک معروف موسیقار فخر عباس نے ترتیب دیا ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کروایا جارہا ہے اس طرح کا میوزک اکثر مغربی گلوکار و موسیقار گانوں میں ترتیب دیتے ہیں اس ویڈیو کو ایگزیکٹو پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری بیک سٹیج آئکونک سیلوشن سے ریلیز کیا ہے جس کو میوزک حلقوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ اس ویڈیو کو معیز خان نے ڈائریکٹ کیا ہے اس سونگ کو گلوکار شہریار نے خود لکھا ہے انہوں نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو اتنے کم وقت میں بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے جس پر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ اس ویڈیو سونگ کو متعارف کروانے میں بیک سٹیج ریکارڈز کی تمام ٹیم کی محنت شامل ہے جنہوں نے اتنی شاندار ویڈیو تیار کی ہے امید کرتا ہوں موسیقی کے دلدادہ ا افراد اس کاوش کو خوب سراہیں گے اس موقع پر میوزک پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد سنئیر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو اپنا میوزک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اس ویڈیو میں دیکھنے والوں کو جدید انداز بھی نظر آئے گا تاکہ اچھی موسیقی کے ساتھ شائقین ویڈیو دیکھ کر بھی بھرپور تفریح حاصل کر سکے انہوں نے جب سے بیک سٹیج ریکارڈز میوزک کا آغاز کیا تب سے بہت سے نامور گلوکاروں کے ویڈیوز میوزک البم بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوان گلوکار اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اور پاکستان کا نام میوزک کی دنیا میں رُوشناس کرواسکیں انہوں نے کہا کہ گلوکار شہریار مقبول میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے یہ میوزک کی دنیا میں اچھا اضافہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :