یونان،شدیدبارشوں اور سیلاب کے باعث درجنوں رہائشی و کاروباری عمارتیں متاثر،100 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پیر 11 اکتوبر 2021 12:55

یونان،شدیدبارشوں اور سیلاب کے باعث درجنوں رہائشی و کاروباری عمارتیں ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2021ء) یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں درجنوں رہائشی اور کاروباری     عمارتوں کو نقصان  پہنچا ہے جبکہ  100 افراد  کومحفوظ مقامات پر منتقل  کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے نے یونان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا  کہ   ملک کے ایواجزیرے کےمختلف  دیہاتوں   میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث  درجنوں رہائشی اور کاروباری عمارتیں    پانی  میں ڈوب گئیں   ہیں جبکہ 100 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر متنقل کیا گیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ   سیلاب  کے باعث  سمندر   سے    25 کلومیٹر دور علاقہ سب سے زیادہ  سے متاثر ہوا ہے ۔ وسطی  یونان کے گورنر فانیس سپانوس نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب   اور بارشوں سے نمٹنے کے لیے  20 اگست سے  ہی کام شروع  کیا گیا تھا تاہم  اس طرح کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے میں بہت وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں  متاثرہ علاقوں میں  امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :