
وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کا اجلاس نہیں بلانا چاہئیے تھا
فوجی روایت کے مطابق صورت حال سے جنرل فیض حمید نے سمجھوتہ کر لیا، ایسے میں جناب عامر ڈوگر کو یہ کہنے کی ضرورت کیا تھی ۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید
سمیرا فقیرحسین
بدھ 13 اکتوبر 2021
11:30

تین گھنٹے کی ملاقات معاملہ طے کیوں نہ ہوا۔ موضوع یہ نہیں کہ وزیراعظم اور سپہ سالار میں باہمی تکریم کارفرما ہے۔ سوال یہ تھا کہ کیا آئی ایس آئی کے سربراہ پہ اتفاق رائے ہو گیا۔ طریق کار پہ اگر اتفاق ہے' جیسا کہ کہا گیا تو پورا دن گزرجانے کے باوجود' نوٹیفکیشن کیوں نہیں؟
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
(جاری ہے)
ہارون الرشید نے کہا کہ کل شب کی طویل ملاقات کا اختتام ایک واضح اور پختہ فیصلے پہ ہونا چاہئیے تھا۔
پہلے سے بحرانوں کا شکار یہ ملک سول ملٹری اختلافات کا متحمل نہیں ہے۔وزیراعظم کو کابینہ کا اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس سے کنفیوژن کم نہ ہوا۔ کل شب کی طویل ملاقات کا اختتام ایک واضح اور پختہ فیصلے پہ ہونا چاہیے تھا۔ پہلے سے بحرانوں کا شکار یہ ملک سول ملٹری اختلافات کا متحمل نہیں۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
بے حکمتی کا نتیجہ یہ ہے کہ وہی اپوزیشن آج عسکری قیادت کی خیر خواہ ہے' کل تک اس پہ جو طعنہ زن تھی۔ افسوس کہ مشیر بھی خان صاحب کےڈھنگ کے نہیں۔ ان کا موقف خواہ ٹھیک ہو' حکمت عملی خال ہی درست ہوتی ہے۔ patienceخان صاحب patience' معاملہ ورنہ بگڑ بھی سکتا ہے۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021
فوجی روایت کے مطابق صورت حال سے جنرل فیض حمید نے سمجھوتہ کر لیا۔ وزیراعظم کو بتا دیا کہ حکم کے وہ پابند ہیں۔ ایسے میں جناب عامر ڈوگر کو یہ کہنے کی ضرورت کیا تھی کہ وزیراعظم ابھی انہیں برقرار رکھنے کے آرزومند تھے۔ بادشاہ لوگو' کبھی خاموشی ہی بہترین استدلال ہوتی ہے۔
— ہارون الرشید (@haroon_natamam) October 12, 2021

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے کئی ہسپتال بند، ڈبلیو ایچ او
-
تخفیف اسلحہ: جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے عزم نو
-
بھارتی جارحیت کا جواب دینگے لیکن مذاکرات کے لیے بھی تیار، شہباز شریف
-
جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے ذخائر دنیا کے لیے سنگیں خطرہ، یو این چیف
-
وزیراعلی پنجاب بتائیں کہ ان کی پالیسیوں سے کسانوں کا جو بیڑا غرق ہوا اُس کا جواب کون دے گا؟
-
اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں
-
صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو کہا کہ فوری پاکستان جاکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں
-
ْوزیر اعلیٰ کا محفوظ سفر کا ویژن،پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ
-
رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے
-
بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.