
بھارتی جارحیت کا جواب دینگے لیکن مذاکرات کے لیے بھی تیار، شہباز شریف
یو این
جمعہ 26 ستمبر 2025
23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن کا خواہاں اور تمام حل طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دے گا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے پر انڈیا کو غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
لیکن انڈیا نے سیاسی فائدے کے لیے پاکستان پر حملہ کر دیا۔ جواب میں پاکستان کی عسکری کارروائی اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے لیے تھی۔انہوں نے امریکہ کے صدر ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں نے جنوبی ایشیا میں جنگ کو ٹالنے میں مدد کی۔
(جاری ہے)
اگر انہوں نے بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کی ہوتی تو نتائج تباہ کن ہو سکتے تھے۔
پاکستان نے یہ جنگ جیت لی ہے اور اب امن کو جیتنا چاہتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش نہ صرف خود معاہدے کی شقوں کے منافی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ جنوبی ایشیا کو اشتعال انگیز کے بجائے فعال قیادت کی ضرورت ہے۔ پاکستان انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دینے کی حمایت کرتا ہے۔
کثیرالفریقیت لازم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگئی ہے، عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی جارہی ہے، انسانی بحران بڑھتے چلے جارہے ہیں اور دہشت گردی ہنوز ایک بڑا خطرہ ہے۔
انہوں کہا کہ غلط اور گمراہ کن اطلاعات اعتماد اور یقین کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں ، موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کے لیے خطرہ بن گئی۔
ان حالات میں کثیرالفریقیت ایک آپشن نہیں رہا بلکہ وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔دنیا میں نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، انڈیا کے ہندوتوا، سمیت ایسے دیگر انتہاپسندانہ نظریات پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں جبکہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے بڑھتے واقعات کو بھی روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمگیر انتظام کے حوالے سے چین کی حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ امن، انصاف اور ترقی کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔
افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، افغان حکومت کو انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے حوالے سے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ امید ہے کہ افغان حکام دہشت گرد گروہوں کیخلاف کارروائی کریں گے اور اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔موسمیاتی خطرہ
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی حدت میں ایک فیصد سے کم حصہ ہے جبکہ اس کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔
2022 کے سیلاب میں ان کے ملک نے سیکڑوں جانوں اور34 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کیا جبکہ رواں برس ایک بار پھر ایسی ہی آفات درپیش ہیں۔ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس سے ہزاروں دیہات متاثر ہوئے، لاکھوں افراد بے گھر اور ایک ہزار سے زیادہ ہلاک ہوئے جب کہ اربوں ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور ملک میں موسمیاتی ہنگامی حالت نافذ کرنا پڑی۔
انہوں نے واضح کیا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمگیر مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بھی عالمگیر اقدامات درکار ہیں۔
آزاد فلسطینی ریاست
فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے جہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو۔
انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع کے حل کی جانب ایک بروقت قدم ہے۔

مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے کئی ہسپتال بند، ڈبلیو ایچ او
-
تخفیف اسلحہ: جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے عزم نو
-
بھارتی جارحیت کا جواب دینگے لیکن مذاکرات کے لیے بھی تیار، شہباز شریف
-
جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے ذخائر دنیا کے لیے سنگیں خطرہ، یو این چیف
-
وزیراعلی پنجاب بتائیں کہ ان کی پالیسیوں سے کسانوں کا جو بیڑا غرق ہوا اُس کا جواب کون دے گا؟
-
اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں
-
صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو کہا کہ فوری پاکستان جاکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں
-
ْوزیر اعلیٰ کا محفوظ سفر کا ویژن،پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ
-
رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے
-
بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.