
جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے ذخائر دنیا کے لیے سنگیں خطرہ، یو این چیف
یو این
جمعہ 26 ستمبر 2025
23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیار اب بھی دنیا کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں اور عشروں پر محیط وعدوں کے باوجود یہ خطرہ ختم ہونے کے بجائے مزید شدت اور نئی جہتیں اختیار کر رہا ہے۔
جوہری تخفیف اسلحہ پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دنیا گویا خوابیدگی کے عالم میں جوہری اسلحے کی مزید پیچیدہ، ناقابل پیش گوئی اور خطرناک ترین دوڑ میں شامل ہو رہی ہے۔
نئی ٹیکنالوجی اور تنازعات کے نئے میدانوں نے غلطی کی گنجائش ختم کر دی ہے۔ سائبر اسپیس اور خلا، ہائپر سونک میزائلوں اور گہرے سمندر میں چلنے والے ڈرون جیسی ٹیکنالوجی نے تنازعات کے بڑھنے اور غلط فہمی کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ یہ محض ہتھیاروں کا بحران نہیں بلکہ یادداشت، ذمہ داری اور جرات کا بحران بھی ہے۔
یہ اجلاس جوہری تخفیف اسلحہ کے عالمی دن (26 ستمبر) پر منعقد ہوا ہے جو بین الاقوامی برادری کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل کے دفتر کے سربراہ کورٹنی ریٹری نے ان کی جانب سے بیان پڑ کر سنایا۔
تخفیف اسلحہ پر سائنسی پینل کا قیام
کورٹنی ریٹری نے اعلان کیا کہ ابھرتے ہوئے جوہری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک آزاد سائنسی پینل تشکیل دیا جا رہا ہے جو جوہری جنگ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جوہری خطرات کے خلاف اجتماعی ردعمل ٹھوس سائنسی شواہد پر مبنی ہو۔
انہوں نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تخفیف اسلحہ کے لیے کوئی 'موزوں' حالات نہیں ہوتے اور اگر دنیا مسلسل انتظار کرتی رہی تو جوہری اسلحے کے مکمل خاتمے کا خواب کبھی بھی حقیقت نہیں بن پائے گا۔ تخفیف اسلحہ امن کا صلہ نہیں بلکہ یہ امن کی بنیاد ہے۔
'این پی ٹی' پر عملدرآمد کا مطالبہ
کورٹنی ریٹری نے کہا کہ جوہری ریاستوں کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے، اعتماد سازی کے اقدامات کرنا چاہئیں اور یقینی بنانا چاہیے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام کو جوہری جنگ چھیڑنے کا اختیار نہ ملے۔
ریاستی فریقین کو بھی 'این پی ٹی' کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہو گی۔ تمام ممالک جوہری تجربات پر جامع پابندی کے معاہدے (سی ٹی بی ٹی) کی توثیق کریں اور امریکہ اور روس اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے اور مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ محض انہی اقدامات کے ذریعے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا قائم نہیں ہو سکتی، لیکن ان کے بغیر انسان کا مستقبل خوف کے حوالے ہو جائے گا اور امن کا وعدہ تعبیر نہیں پا سکے گا۔
جوہری ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال
اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیئربوک نے جوہری ہتھیاروں کے پیچیدہ خطرات سے خبردار کیا جن میں ان کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا امکان اور کسی جوہری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار جیسے خطرات شامل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک رکن ممالک تخفیف اسلحہ کے معاہدوں پر عملدرآمد نہ کریں اس وقت تک ان کا کوئی فائدہ نہیں۔ تمام ممالک جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی اپنائیں اور وسائل کو اسلحے پر خرچ کرنے کے بجائے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جانب منتقل کریں۔
بئربوک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جوہری ٹیکنالوجی کو انسانیت کی بہتری اور سلامتی کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں سوچے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے کئی ہسپتال بند، ڈبلیو ایچ او
-
تخفیف اسلحہ: جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے لیے عزم نو
-
بھارتی جارحیت کا جواب دینگے لیکن مذاکرات کے لیے بھی تیار، شہباز شریف
-
جوہری ہتھیاروں کے بڑھتے ذخائر دنیا کے لیے سنگیں خطرہ، یو این چیف
-
وزیراعلی پنجاب بتائیں کہ ان کی پالیسیوں سے کسانوں کا جو بیڑا غرق ہوا اُس کا جواب کون دے گا؟
-
اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں
-
صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو کہا کہ فوری پاکستان جاکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں
-
ْوزیر اعلیٰ کا محفوظ سفر کا ویژن،پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ
-
رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
-
پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہے
-
بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.