
پنجاب یونیورسٹی 139سال کی ہوگئی
14اکتوبر 1882کو قائم یونیورسٹی کے پہلے چانسلر سر چارلس امپفرسٹون اورجیمز بروڈ ووڈ لل پہلے وائس چانسلر تھے
بدھ 13 اکتوبر 2021 19:38
(جاری ہے)
پروفیسر نیازاحمد اختر نے جون 2018ء میں اپنے عہدے کاچارج سنبھالا تو پنجاب یونیورسٹی میں 13فیکلٹیز، 10کانسٹیٹیونٹ کالجز، 73ڈیپارٹمنٹس/سنٹرز/انسٹیٹیوٹس تھے جو کہ موجودہ دور کی تعلیمی ضروریات کے مطابق ناکافی تھے۔
پروفیسر نیاز احمد نے آئندہ پچاس سال کی ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام فیکلٹیوں اور شعبہ جات کے ڈھانچے کو جدید دور کی تعلیمی و تحقیقی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لئے کام شروع کیاجس کے نتیجہ میں آج پنجاب یونیورسٹی میں 19 فیکلٹیاں قائم ہو چکی ہیں جبکہ شعبہ جات اور سنٹرز کی تعداد 135سے زائد ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی جانب سے یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میںا ضافے اور ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ تین سال میں بین الاقوامی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی اور پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میںپہلی مرتبہ 13مضامین کو عالمی رینکنگ میں شمار کیا گیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ کیمیکل اینڈ پٹرولیم انجینئرنگ کیو ایس رینکنگ میں دنیا کے بہترین 100سے 150اداروں میں شامل ہوا۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ میں ایشین رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی نے صرف دوسال کے قلیل عرصے میں 54پوائنٹس بہتر ی کے ساتھ 178ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ نیچر پبلشنگ نے نیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کوپاکستان میں نمبر 1 قرار دیا۔ واضح رہے کہ1869 کو قائم ہونے والا نیچر پبلشنگ گروپ مکملن پبلشرز لمیٹیڈ کا حصہ ہے جو کہ برطانیہ میں 1843 میں قائم ہوا اور اس گروپ کے تحت اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار کے سائنسی تحقیقی جرائد شائع کئے جاتے ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی کی 139ویں سالگرہ کے موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان ، اساتذہ اور ملازمین نے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد کو مبارک باد پیش کی ہے اور یونیورسٹی کی ترقی میں کردار کو سراہا۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور ریسرچ سکالرز کونصیحت کی کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کا سد باب کرنے کیلئے عملی تحقیق پر زوردیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
-
اٹک، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2025 کے داخلے جاری
-
ملتان بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان، پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو اعزازات
-
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
-
پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.