پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام کتب بینی کوفروغ دینے کیلئے منعقدہ پروگرام میں احمد سعید کی اردو تصنیف ’لاہور ایک شہر ِبے مثال ‘ اور برنرڈائن ایوارسٹو کا انگریزی ناول ’گرل ویمن ‘ کا تعارف پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے اردوجبکہ زویا جمیل چوہدری نے انگریزی ناول پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی لائبریری مطالعہ کی عادات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی رہے گی۔