انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:33

جڑانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی ، حسنین سرفراز کے انٹرمیڈیٹ میں 820 نمبر آئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالا میں ایف ایس سی کیطالبعلم نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حسنین سرفرازکے نمبرساتھی کلاس فیلوزسے کم تھے جس پردلبرداشتہ تھا، حسنین سرفراز کے انٹرمیڈیٹ میں820 نمبرآئے تھے۔خیال رہے لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کے نتائج کا اعلان کیا تھا ، نتائج میں اٹھانوے فیصد بچے کامیاب ہوئے ، صوبے بھر میں سو سے زائد طلبا جبکہ لاہور میں 64 طلبا نے گیارہ سو میں سے گیارہ سو نمبرز حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :