Live Updates

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب ہو جانا چاہئے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

الیکشن کمیشن میں غلط دستاویز جمع کرواکر یہ لوگ عمران خان کو مروائیں گے،کیس صحیح ہینڈل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف مشکلات میں پڑ جائیگی، تاج حیدر اور پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 13:50

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب ہو جانا چاہئے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب ہو جانا چاہئے،الیکشن کمیشن میں غلط دستاویز جمع کرواکر یہ لوگ عمران خان کو مروائیں گے،کیس صحیح ہینڈل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف مشکلات میں پڑ جائیگی۔پیپلز پارٹی کے رہنمائوں تاج حیدر اور پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ فرخ حبیب ٹی وی پر بیٹھ کر روزانہ بیانات دیتے ہیں انہوں نے خود کو بچانے کے لئے دوسری جماعتوں پر کیسز کئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے خود اپنے کیس کو خفیہ رکھنے کا کہا،خود کو بچانے لئے الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی پر کیسز کئے گئے انہوں نے کہا کہ 2014 سے لیکر تاحال کیس چل رہا ہے ،اب یہ فیصلہ ہوجانا چاہئے کہ کس نے فارن فنڈنگ لی اور کس نے نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینکرز نے یہ کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ لی ہے،پیپلزپارٹی کے بینکرز نے لکھ کر دیا ہے کہ کوئی فنڈنگ نہیں آئی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو مروائیں گے،الیکشن کمیشن میں غلط دستاویز جمع کرواکر یہ عمران خان کو مشکلات میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کے وقت یہ لوگ خود نہیں آتے،اکبر ایس بابر خود تحریک انصاف کے رہنماء تھے کیس انہوں نے کیا ہے کسی اور جماعت نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا ملبہ تحریک انصاف پر ہی گرے گا۔انہوں نے کہا کہ صحیح ہینڈل نہ کیا تو تحریک انصاف مشکلات میں پڑ جائیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات